ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / 200سے زائد قطری معتمرین کے مکہ داخلے کے انتظامات مکمل

200سے زائد قطری معتمرین کے مکہ داخلے کے انتظامات مکمل

Sat, 10 Jun 2017 16:00:36  SO Admin   S.O. News Service

سلویٰ گذرگاہ ،9جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی سلویٰ گذرگاہ کی انتظامیہ سے قطر سے عمرہ کی ادائی کے لیے آنے والے 206عازمین عمرہ کے مکہ معظمہ داخل ہونے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرحدی گذرگاہ سلویٰ پر تعینات کسمٹز کے ڈائریکٹر جنرل عثمان الغامدی نیبتایا کہ اس گذرگاہ سے روزانہ کم سے کم 800ٹرکاور دوسری گاڑیاں سعودی عرب داخل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلویٰ گذرگاہ سے سعودی عرب اور قطر آمد ورفت دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر اس گذرگاہ سے 50فی صد سیمنٹ درآمد کرتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گذرگاہ قطر کے غذائی سامان کی 40فی صد ترسیل اور 30کروڑ 10لاکھ ڈالر کا سالانہ تجارتی سامان منگواتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ 17کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سبزی اور پھلوں جب کہ 41کروڑ 6لاکھ کی مویشیوں کی تجارت ہوتی رہی ہے۔خیال رہے کہ قطر اورسعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ہرطرح کی آمد ورفت بند کردی ہے تاہم متعمرین کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
 


Share: